نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا افراد میچ گھر پہ دیکھیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
۔11مارچ2020ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشورہ دیا ہے کہ جن افراد کو نزلہ، زکام یا بخار ہو وہ بھی میچ گھر پہ بیٹھ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہے اس کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا میں تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل18 لاکھ کیسز میں سے آدھے سے زیادہ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں